اسلام آباد (جیوڈیسک) امریکی سفارت خانے کے باہر تیز رفتار پانی کے ٹینکر کی ٹکر سے سرکاری ملازم جاں بحق ہو گیا، ڈرائیور گرفتار کر لیا گیا۔ ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد میں پانی فراہم کرنے والی نجی کمپنی کے ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔
جاں بحق ہونیوالے شخص کی شناخت سیدحامد علی شاہ کے نام سے ہوئی ہے جو وزارت پانی و بجلی میں کمپیوٹر آپریٹر تھا۔حادثے کے بعد ڈرائیور نے امریکی سفارتخانے میں گھسنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ظہیر نامی ڈرائیور کو رفتار کر کے پانی کے ٹینکر کو تھانے منتقل کر دیا۔