امریکی (جیوڈیسک)ٹیکساس ہسپانوی بائیک رائیڈر نے امریکی موٹو جی پی کے پہلے پریکٹس سیشن میں برتری حاصل کر لی۔امریکی ریاست ٹیکساس میں سپین کے مارک مارکوئز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
مارکوئز نے مقررہ 3 اعشاریہ 4 کلو میٹر کا فاصلہ 2 منٹ 5 اعشاریہ صفر تین سیکنڈ میں طے کیا۔دوسری پوزیشن ان کے ہم وطن ڈینی پیڈروسا کے پاس رہی۔انھوں نے فاصلہ 2 منٹ 5 اعشاریہ 58 سیکنڈ میں طے کیا۔جرمن بائیک رائیڈر سٹیفن براڈی نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔