کیلیفورنیا (جیوڈیسک) جرمنی کے سٹیفن نے یو ایس موٹو جی پی ریس میں پول پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔ کیلیفورنیا میں ہونیوالے موٹوجی پی کوالیفائنگ رانڈ میں سٹیفن بریڈل نے شاندار رائیڈنگ کا مظاہرہ کیا۔
جرمن موٹر سائیکلسٹ مقررہ لیپس کا فاصلہ ایک منٹ اکیس اعشاریہ ایک سات چھ سیکنڈ میں طے کر کے سرفہرست رہے، بریڈل کو موٹو جی پی کیریر میں پہلی بار پول پوزیشن اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ایونٹ میں چیمپئن شپ لیڈرسپینیش رائیڈر مارک مارکیز کی دوسری اور ان کے ہم وطن الوارو کی تیسری پوزیشن رہی۔