امریکا : ڈرون آپریشن سی آئی اے سے پینٹا گون منتقل کر نے کا فیصلہ

U.S.

U.S.

واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکا نے ڈرو ن آپریشن سی آئی اے سے پینٹا گون منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی کانگریس میں کئی ماہ سے جاری بحث کے بعد مختلف ممالک میں جاری ڈرون آپریشن پینٹا گون منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تاہم پاکستان میں ڈرون حملے فی الحال سی آئی اے ہی کرے گی اور کچھ عرصے بعد پاکستان میں بھی ڈرون آپریشن کا کنٹرول پنٹاگون سنبھال لے گا،اس بات کے اعلان امریکی صدر اوباما جمعرات کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں کریں گے۔

امریکی عہدے داروں کے مطابق ڈرون آپریشن پینٹا گون کو دینے کا مقصد سی آئی اے کو روایتی جاسوسی کام سونپنا ہے۔