امریکی کمپوٹر اینی میٹڈ سائنس فکشن فلم کلاڈی ود اے چانس آف میٹ بالز کے دوسرے حصے کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ دو ہزار نو کی فلم کے سیکوئل میں بھی مرکزی کردار فلنٹ لاک ووڈ ہے جو ایک خوارک بنانے کا پلانٹ بناتا ہے۔ اسے دوسرے شہر نئی نوکری کے لئے جانا پڑتا ہے۔
جانے سے پہلے وہ اپنا پلانٹ بند کر دیتا ہے۔ لیکن واپسی پر اسے علم ہوتا ہے کہ اسکا پلانٹ بند نہیں ہوا تھا اور وہ سبزیوں اور پھلوں کو زندہ جانوروں کے روپ میں تیار کر رہا ہے۔ کیا وہ اپنے دوستوں کی مدد سے پلانٹ بند کرنے میں کامیاب ہو جائے گا، یہ جاننے کے لئے فلم دیکھنا پڑے گی جو ستائیس ستمبر کو ریلیز کی جا رہی ہے۔