واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کے امریکی افواج شام کیخلاف کاروائی کیلیے تیار ہیں صرف صدر اوبامہ کے حکم کا انتظار ہے۔ غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ امریکہ شام کیخلاف کسی بھی فوجی کاروائی کیلیے تیار ہے۔
جونہی صدر اوبامہ افواج کو حکم دینگے شام کیخلاف کاروائی کا آغاز ہو جائے گا۔ اس سلسلے میں تمام تیاریاں پہلے ہی مکمل کر لی گئی ہیں۔ چک ہیگل کا کہنا تھا کہ شام میں معصوم عوام پر کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال جنگی جرم ہے اور مجرم کو سزا دینا ضروری ہے۔