ا مریکی وزیر خارجہ کی نئی دلی میں بھارتی ہم منصب سے ملاقات

John Kerry Counterpart

John Kerry Counterpart

نئی دہلی (جیوڈیسک) ا مریکی وزیر خارجہ جان کیری نے نئی دلی میں وزیر خارجہ سلمان خورشید سے ملاقات کی ہے، بھارت امریکا فورتھ اسٹرٹیجک ڈائیلاگ میں دفاع، تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں سمیت سول جوہری معاہدے اور مزید تعاون کو حتمی شکل دینے کے معاملات زیر بحث آئے، اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں مستقل سیٹ کے معاملے پر بھارت کو امریکا کی حمایت حاصل ہے۔

سیکورٹی کونسل میں برطانیہ ، چین، فرانس، روس اور امریکا 5 مستقل ممبران ہیں ۔جان کیری بھارت کے تین روزہ دورے پر ہیں ،وہ آج وزیراعظم من موہن سنگھ سے بھی ملاقات بھی کریں گے۔