بیجنگ (جیوڈیسک)جزیرہ نما کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر ،امریکی وزیر خارجہ جان کیری آج چین پہنچے۔جہاں انہوں نے چینی صدر سے ملاقات کی۔بیجنگ میں چینی صدر ژان جن پنگ سے ملاقات میں جان کیری کا کہنا تھا کہ جزیرہ نما کوریا کے حالات اس وقت خطرناک ہیں۔
کچھ اہم مسائل کے ساتھ یہ مشکل وقت ہے،جس میں چین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جزیرہ نما کوریا،ایئران ،شام ،وسط ایشیا اور دنیا بھر کی اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کی ضرورت بڑھتی جارہی ہے۔
چینی صدر کا کہنا تھا کہ چین اور امریکہ کے دو طرفہ تعلقات کا نیا تاریخی دور شروع ہو گیا ہے۔تاہم انہوں نے جزیرہ نما کوریا پر اپنا بیان نہیں دیا۔