امریکی جنگلات میں آتشزدگی، سیکڑوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

U.S. Forest Fir

U.S. Forest Fir

ڈینور (جیوڈیسک) امریکا کے شمال مشرقی جنگلات میں لگنے والی آگ نے کئی مکانات نگل لئے، قریبی علاقوں کو خالی کرا لیا گیا۔ امریکی ریاست کولو راڈو کے قریب بلیک فورسٹ ایریا میں آگ بھڑک اٹھی۔

تیزی پکڑنے والی آگ نے کئی مکانات جل کر خاکستر کر دئیے، آگ خشک اور گرم ہوا کے باعث بڑھ رہی ہے، اب تک 2 ہیکٹر کا علاقہ آگ کی لپیٹ میں ہے۔ سیکڑوں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔