واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی حکومت نے شہریوں کے ٹیلی فون ریکارڈ کرنے کے پروگرام میں توسیع کے لئے خفیہ فیڈرل کورٹ سے اجازت حاصل کر لی ہے۔
امریکی خفیہ ادارے کے ترجمان کے مطابق شہریوں کے ٹیلی فون ریکارڈ کرنے کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے خفیہ فیڈرل کورٹ قائم کی گئی ہے جو شہریوں کے ٹیلی فون ریکارڈ کی حفاظت کو یقینی بنا رہی ہے۔
امریکی حکومت نے فون ریکارڈنگ کے عمل میں توسیع کے لئے عدالت سے اجازت حاصل کر لی ہے۔