امریکی حکومت نے شہریوں کی جاسوسی کا اعتراف کرلیا

U.S. Government

U.S. Government

امریکی حکومت نے شہریوں کی جاسوسی کا اعتراف کر لیا، اوباما انتظامیہ نے حکومتی اداروں کو جاسوسی کی دستاویزات جاری کر دیں۔ امریکی حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والی دستاویزات میں اعتراف کیا گیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے نیشنل سکیورٹی ایجنسی نے گزشتہ سال تین سو کے قریب افراد کی ٹیلی فون کالزکا ریکارڈ حاصل کیا۔

دستاویزات کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے لاکھوں ای میلز، فون ریکارڈز سے ان تین سو شہریوں کا انتخاب کیا۔ امریکی ادارہ ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کمپنیوں سے شہریوں کا ڈیٹاجمع کرتا ہے۔ دستاویزات کے مطابق امریکا دنیا کے بیس ممالک کی جاسوسی کرتا ہے۔

اوباما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان ممالک کی جاسوسی سے درجنوں ممکنہ دہشتگرد کارروائیوں کو روکنے میں مدد ملی۔ حکومت نے یہ دستاویزات کئی حکومتی اداروں میں تقسیم کر دی ہیں۔