برطانیہ (جیوڈیسک) امریکہ کی جانب سے قرضوں کی حدنہ بڑھانا حکومتی مشینری کے بند ہونے سے زیادہ خطرناک ہو گا، موڈیز نے وارننگ جاری کر دی۔ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے مطابق امریکی حکومت کے قرض 16 ہزار 700 ارب ڈالر ہونے کے بعد قانونی حد پر پہنچ گئے ہیں۔ اس طرح امریکہ کو مالی سال کے دوران قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لئے 16 ارب ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔
متعدد وفاقی ادارے بند ہونے سے سرکاری کام نہیں ہو گا اور ملازمین کو تنخواہ نہیں ملے گی۔ قرضوں کی حد کا نہ بڑھانا معیشت کو براہ راست متاثر کرے گا۔ امریکی حکومت کو اپنے اخراجات میں نمایاں کمی کرنی ہو گی۔ ٹیکس اور دیگر وسائل سے ہونے والی آمدنی سے ملک نہیں چلے گا۔