امریکا کا بنگلہ دیش کیلئے تجارتی سہولتوں کی معطلی کا فیصلہ

Posted Bangladesh

Posted Bangladesh

امریکا (جیوڈیسک) فیصلہ محنت کشوں کیلئے حفاظتی انتظامات پر تحفظات اور لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں پر کیا گیا امریکی حکام واشنگٹن امریکا نے بنگلا دیش کیلئے تجارتی سہولتیں معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بنگلا دیش میں محنت کشوں کیلئے حفاظتی انتظامات پر تحفظات اور لیبر قوانین کی خلاف ورزیوں پر کیا گیا۔ بنگلا دیش کیلئے تجارتی سہولتوں کی معطلی کا اعلان چند روز میں متوقع ہے۔

نومبر میں بنگلا دیشی فیکٹری میں آگ لگنے سے 112 مزدوروں اور اپریل میں فیکٹری کی عمارت گرنے سے 1100 سے زائد محنت کشوں کی ہلاکت کے بعد بنگلا دیش کی تجارتی سہولتیں معطل کرنے کیلئے اوباما انتظامیہ پر شدید دبائو تھا۔