امریکا کا شام پر حملے کا اعلان، دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع

Protest

Protest

امریکا (جیوڈیسک) امریکا کی جانب سے شام پر حملے کے اعلان کے بعد دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ایک طرف امریکا سمیت اس کے اتحادی شام پر حملے کی تیاری میں مصروف ہیں۔ دوسری طرف ان ممالک کے عوام جنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

جس وقت امریکی صدر اوباما شام پر حملے کا اعلان کر رہے تھے تو وائٹ ہاس کے باہر سینکڑوں افراد جنگ مخالف مظاہرے میں مصروف تھے۔ برطانیہ، فرانس، جرمنی، ترکی، یمن، اردن اور آسٹریلیا میں بھی سینکڑوں افراد نے جنگ کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے پلے کارڈ اوربینر اٹھا ررکھے تھے جن پر جنگ مخالف نعرے درج تھے۔ ان تمام ممالک میں مظاہرین کا ایک ہی مطا لبہ تھا کہ شام کے مسئلے کا پرامن حل ڈھونڈا جائے۔