امریکا کا شامی باغیوں کو اسلحہ مہیا کرنے پر غور

Chuck Hegel

Chuck Hegel

امریکا(جیوڈیسک)امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ امریکہ شامی باغیوں کو اسلحہ مہیا کرنے سمیت کئی آپشنز پر غور کر رہا ہے۔واشنگٹن: (آن لائن) امریکی وزیر دفاع چک ہیگل کا کہنا ہے کہ امریکہ شامی باغیوں کو اسلحہ مہیا کرنے سمیت کئی آپشنز پر غور کر رہا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ یہ بات انہوں نے واشنگٹن میں برطانوی وزیر دفاع فلپ ہیمنڈ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہی۔

امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا کہ انتظامیہ شامی باغیوں کو اسلحہ فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے تاہم اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ ایک آپشن باغیوں کو مسلح کرنے کی ہے۔ آپ ایک زاویے کو دیکھتے ہیں اور اس پر سوچ بچار کرتے ہیں۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ یہ کریں گے یا نہیں کریں گے۔

ان آپشنز پر عالمی برادری کے ساتھ بات چیت کرنی ہو گی۔ برطانوی وزیر دفاع نے کہا کہ برطانیہ یورپی یونین کی جانب سے پابندی کے باعث شامی باغیوں کو اسلحہ نہیں دے سکتا۔ لیکن ہم اس آپشن پر اس وقت غور کریں گے جب چند ہفتوں بعد یورپی یونین کی پابندی ختم ہو جائے گی۔