امریکی خفیہ ایجنسی 5 ارب سیل فونز کے مقامات پر نظر رکھتی ہے

Cell Phones

Cell Phones

واشنگٹن (جیوڈیسک) اگر آپ کے پاس سیل فون ہے تو امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کو پتہ ہے کہ آپ اس وقت کس جگہ موجود ہیں۔ امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی نے سیل فون کو وسیع پیمانے پر نگرانی کا ایک موثر ٹول بنا لیا ہے۔

یہ انکشاف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے سابق امریکی انٹیلی جنس اہل کار ایڈورڈ اسنوڈن کی دستاویزات کے حوالے سے کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی روزانہ پانچ ارب سیل فون کی لوکیشن کا رکارڈ جمع کرتی ہے۔ مطلب یہ کہ یہ سیل فون جن لوگوں کے پاس ہیں امریکی ایجنسی ان کی تمام نقل و حرکت سے آگاہ رہتی ہے۔

دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر روزانہ ڈیٹا جمع کرنے کا کام دو کارپوریٹ کمپنیوں کی مدد سے کیا جاتا ہے۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی انٹیلی جنس نے ان انکشافات پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔