میڈرڈ (جیوڈیسک) جرمن چانسلر اینگلا مرکل کے بعد امریکا کی خفیہ ایجنسی این ایس اے نے سپین میں بھی چھ کروڑ افراد کا فون ڈیٹا چرا لیا، ادھر امریکی جاسوسی کے بعد برازیل نے نئے انٹرنیٹ پرائیوسی قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔
امریکا کی خفیہ ایجنسی نے اپنے اتحادیوں کو بھی نہ چھوڑا،جرمن چانسلر اینگلا مرکل کی جاسوسی کے بعد سپین کے ذرائع نے سابق سی آئی اے اہلکار ایڈورڈ سنوڈن کی فراہم کردہ معلومات کے حوالے سیبتایا کہ امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی نے دو ہزار بارہ میں چھ کروڑ افراد کا ڈیٹا چرایا۔
امریکا اس سے قبل دنیا بھر میں اسی ممالک سے لوگوں کا ڈیٹا چرا چکا ہے، ادھر برازیل نے جاسوسی سکینڈل کے بعد انٹرنیٹ پرائیوسی قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ برازیلی حکام کا کہنا ہے گوگل اور فیس بک کو پرائیوسی قوانین کی پابندی کرنا ہو گی۔