امریکی انٹیلی جنس ادارے کا پاکستان پر بداعتمادی کا اظہار

Intelligence

Intelligence

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن امریکا القاعدہ سمیت شمالی کوریا اور ایران میں اپنے دشمنوں پر اربوں روپے خرچ کرتا ہے لیکن پاکستان کو دی جانے والی امداد ہمیشہ اس کی نظروں میں کھٹکتی رہتی ہے۔

امریکی انٹیلی جنس ادارے کی خفیہ دستاویزات میں پاکستان پر بداعتمادی کا اظہار کیا گیا ہے۔ خفیہ بجٹ دستاویزات میں کہا گیا ہے امریکا باون اعشاریہ چھ ارب ڈالر کا اسلحہ القاعدہ، شمالی کوریا اور ایران میں مختلف دشمنوں کے خلاف استعمال کرتا ہے۔

لیکن خفیہ ایجنسیاں اتحادی ملک پاکستان کے معاملے پر سخت تشویش کا شکار رہتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکا بارہ سالوں میں پاکستان کے استحکام اور انسداد دہشتگردی میں تعاون کے لیے چھبیس ملین ڈالر کی امداد دے چکا ہے اور اسی امداد کی سب سے زیادہ جانچ پڑتال بھی کی گئی۔