امریکی سرمایہ کار کمپنیوں کے نمائندہ وفد کا کراچی اسٹاک مارکیٹ کا دورہ مارکیٹ کا خیرمقدم انڈیکس میں تئیس ہزارپوائنٹس کی اہم نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔ جمعرات کو مثبت آغاز کے بعد پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مارکیٹ ستانوے پوائنٹس کی گراوٹ کا شکار ہوتے بھی دیکھی گئی۔
تاہم آئل اینڈ گیس اور سیمنٹ سیکٹر کے اسٹاکس میں آنے والی خریداری کی لہر نے مندی کو تیزی کے رجحان میں بدل دیا۔۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی کمپنیوں کے نمائندہ وفد کے دورہ پاکستان اور کراچی اسٹاک مارکیٹ آنے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔۔کاروبار کے اختتام پربینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 120 پوائنٹس کے اضافے سے 23115 پوائنٹس پر بند ہوا۔