واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما کا اسٹیٹ آف دی یونین خطاب جاری ہے، صدر اوباما نے کہا ہے کہ آج امریکا میں ٹیچر اپنے ضرورت مند طالب علم کو زیادہ وقت دیتا ہے، امریکا میں گریجویٹ افراد کی شرح 3 دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے، گزشتہ 5 سال کے دوران بیروزگاری کی شرح کم ہوئی۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکا کا بجٹ خسارہ نصف ہو چکا ہے، امریکا سرمایہ کاروں کیلئے چین سے زیادہ فیورٹ ہو چکا ہے، 4 سال کی معاشی ترقی کی وجہ سے کمپنیوں کے منافع میں اضافہ ہوا، آج متوسط طبقے کی خوشحالی کیلئے ٹھوس اور قابل عمل تجاویز پیش کروں گا۔
صدر اوباما کا کہنا ہے کہ آج امریکا ترقی کی راہ پر گامزن ہے، امریکا کی حقیقی طاقت اس کی عوام ہے، سب کیلئے یکساں مواقع مہیا کرنا ہماری ترجیح ہے۔