امریکا (جیوڈیسک) امریکا واشنگٹن امریکا نے ایران کوموبائل فون اورمواصلات کے دیگر آلات کی فروخت پر عائد پابندیوں میں نرمی کااعلان کیا ہے۔ یہ پابندی ایسے وقت میں اٹھائی گئی جب ایران میں صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں۔امریکی وزارتِ خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی کمپنیاں سافٹ ویئر اور دیگر مواصلاتی آلات ایران کو فروخت کرسکیں گی۔
لیکن ایرانی حکومت اور مخصوص افراد کیلئے برآمدی لائسنس کے حصول پر پابندی ہوگی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی عوام کو حکومت کی روک ٹوک کے بغیر آپس میں روابط اور معلومات تک رسائی ہونی چاہیے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکا نے ایران میں صدارتی انتخاب سے کچھ چند روز پہلے یہ پابندی اٹھائی ہے۔ دو ہزار نو میں صدر احمدی نژاد کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد مظاہروں میں سوشل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا تھا۔