واشنگٹن(جیوڈیسک) امریکا نے مالاکنڈ میں مساجد میں بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے دھماکوں میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق امریکا دھماکوں میں جاں بحق افراد کے اہل خان کے غم میں برابر کا شریک ہے۔
ترجمان نے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق معصوم شہریوں پر تشدد، پاکستانی عوام کے اقدار پر حملہ اور تمام شہریوں کے مستقبل کے لیے خطرہ ہے۔ہمیں انتہا پسندوں کے ہرقسم کے تشدد پر تشویش ہے۔