اسلام آباد (جیوڈیسک) امریکی وزیرخارجہ جان کیری 28 جولائی کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق امریکی وزیر خارجہ 28 جولائی سے پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں۔ پاکستان میں قیام کے دوران جان کیری پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
جن میں 2014 کے بعد پاک امریکا تعاون، دوطرفہ تعلقات، افغان امن، مفاہمتی عمل اور امریکا طالبان مذاکرات پربھی بات ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ جان کیری کو دورہ پاکستان کی دعوت مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے برونائی میں ملاقات کے دوران دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ جان کیری کا بطور امریکی وزیرخارجہ پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔