امریکی وزیر خارجہ جان کیری جنیوا میں ایران کے جوہری تنازعے پر تین روزہ مذاکرات کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔ جان کیری نے متحدہ عرب امارات کے حکمران محمد بن زید النہیان اور وزیر خارجہ عبداللہ بن زید کے ساتھ ملاقات کی۔
ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے جان کیری کیری نے کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گا۔ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے حالیہ مذاکرات میں متحدہ عرب امارات نے کئی دیگر ممالک کی طرح تحفظات کا اظہار کیا تھا۔