بغداد(جیوڈیسک)امریکی وزیر خارجہ جان کیری ، غیر اعلانیہ دورے پرعراق پہنچ گئے، عراقی دورے پر بغداد پہنچنے والے امریکی وزیر خارجہ وزیراعظم نور المالکی سے ملاقات کریں گے، ایک سینئر اہلکار کے مطابق جان کیری ملاقات میں شام جانیو الے ہتھیاروں سے لیس ایرانی جہازوں کے بارے میں بات کریں گے۔
ملاقات میں صوبائی انتخابات کے ملتوی ہونے پروزیراعظم اور کابینہ کے ارکان سے نظرثانی کی بات بھی متوقع ہے۔