واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ڈرون حملوں کا دفاع کرتے ہوئے انہیں قانونی قرار دیا ہے۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران جان کیری نے کہا کہ امریکا ، القاعدہ اور طالبان سے حالت جنگ میں ہے، امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے دفاع کیلئے بطور آخری حربہ شروع کی۔
انہوں نے دعوی کیاکہ ڈرون حملے قانونی حیثیت رکھتے ہیں، میزائل حملوں میں القاعدہ کے درجنوں کمانڈرز، ٹرینر اور بم بنانیوالے مارے گئے۔ جان کیری کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈرونز کے ذریعے امریکی طیاروں، ٹرانزٹ نظام اور افغانستان میں امریکی فوجیوں کیخلاف منصوبے پکڑے گئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈرون حملوں کی وجہ سے ہزاروں جانیں بچ گئیں ہیں۔