واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے پہلی بار میزائل ڈیفنس سسٹم کے کامیاب تجربے کا دعویٰ کیا ہے۔ میزائل ڈیفنس سسٹم کی تیاری ذمہ دار بوئنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈیفنس سسٹم نے پہلی بار ایک مصنوعی میزائل کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
مذکورہ پروگرام 1999ء میں شروع کیا گیا تھا جس کے بعد 2004ء میں اسے اپ گریڈ کیا گیا لیکن گزشتہ دس برسوں میں 8 میں سے 5 ٹیسٹ ناکامی سے دوچار ہوئے تھے۔
میزائل ڈیفنس سسٹم کا مقصد دشمن ممالک کی جانب سے امریکا پر داغے جانے والے لانگ رینج میزائل کو راستے میں ہی تباہ کرنا ہے۔