امریکن نیشنل باسکٹ بال، سان انٹونیو سپرز نے میامی ہیٹ کو ہرا دیا

American Basketball

American Basketball

امریکن نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن میں ( San Antonio Spurs ) کی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ دلچسپ مقابلے کے بعد ( Miami Heat ) کو شکست دیدی۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں کھیلے گئے باسکٹ بال میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔

جس میں میزبان سپرز کی ٹیم نے میامی کو ایک سو چار کے مقابلے میں ایک سو چودہ پوائنٹس سے شکست دی۔ اس کامیابی کے بعد سپرز کی ٹیم کو بیسٹ آف سیون سیریز میں تین دو کی برتری بھی حاصل ہو گئی ہے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے (Tony Parker) نے سب سے زیادہ چھبیس پوائنٹس اسکور کیے۔