امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے شہریوں کی کالز ریکارڈ کرنیکا انکشاف

U.S.

U.S.

امریکہ (جیوڈیسک) کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے خفیہ عدالتی حکم پر کروڑوں امریکی شہریوں کے ٹیلیفون ریکارڈ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی شہریوں کے ٹیلی فون ریکارڈ کرنے کا انکشاف ایک برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیلی فون بش دور حکومت میں پٹریاٹک ایکٹ کے تحت جاری خفیہ عدالتی حکم پر ریکارڈ کئے جارہے ہیں۔

امریکی سیکیورٹی ایجنسی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ویری زون سے روزانہ کی بنیادوں پر ریکارڈ حاصل کرتی ہے۔ خفیہ حکم پر پچیس اپریل سے انیس جولائی کے دوران کی گئی کالوں کا ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔