واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن دوسروں کے فون ٹیپ کرنے والے امریکی قومی سیکورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ کئی گھنٹوں سے ڈاون ہے، ہیکرز کے ہتھے تو نہیں چڑھ گئی؟؟ نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کی ویب سائٹ جمعے کی شام سے ڈاون ہے جسے اب تک بحال نہیں کیا گیا۔ ایجنسی کے ترجمان کے مطابق ویب سائٹ ڈاون ہونے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔
انہوں نے اس کی وجوہات نہیں بتائیں۔ این ایس اے جاسوسی کے حوالے سے عالمی سطح پر امریکا کے خلاف شدید غم وغصے کا باعث بنا ہوئی ہے۔ عالمی رہنماوں اور اداروں کی جاسوسی کی تفصیلات سابق امریکی اہلکار ایڈورڈ سنوڈون نے وکی لیکس کے ذریعے منظر عام پر لائی تھیں۔