امریکی بحریہ کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والے شخص کی وڈیو جاری

 Video Released

Video Released

نیویارک (جیوڈیسک) ایف بی آئی نے 16 ستمبر کو واشنگٹن کے بحریہ ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والے شخص ایرون ایلکس کی ویڈیو جاری کر دی۔ ویڈیو میں حملہ آور کو سیاہ گاڑی میں بحریہ کے ہیڈ کوارٹر میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے۔ عمارت کے اندرونی حصے میں حملہ آور کے ہاتھ میں ایک بندوق دکھائی دے رہی ہے۔

حملہ آور ایرون کو عمارت کے دیگر حصوں میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے واقعے سے5 منٹ پہلے عمارت میں داخل ہوا۔ حملہ آور ایرون ایلکس نے تنہا یہ کارروائی کی۔ حملہ آور کو سیکیورٹی فورسز نے عمارت کے اندر مقابلے کے بعد ہلاک کر دیا تھا۔16 ستمبر کو واشنگٹن کے بحریہ ہیڈ کواٹر میں فائرنگ سے 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔