امریکا (جیوڈیسک)کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان کاخدشہ ہے۔ ماہرین موسمیات کیمطابق ساٹھ میل فی گھنٹہ تک کی رفتار سے برفانی ہوائیں چلیں گی۔دو دن میں چارہزار پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
نیویارک،ڈیٹرائٹ،مشی گن،لانگ آئی لینڈ،ملفورڈاورکنیٹی کٹ میں برفباری جاری ہے۔نیویارک کیمیئرکیمطابق دس سے چودہ انچ برف پڑنے کا امکان ہے۔شدیدبرفباری کیباعث مختلف شہروں میں ٹریفک کانظام متاثرہوا ہے۔ عوام گھروں میں محصور ہوکررہ گئے ہیں۔کنیٹی کٹ،روڈآئی لینڈ اور میساچیوسٹس میں ہنگامی حالت نافذکردی گئی ہے۔
گورنرمیساچیوسٹس نیایمرجنسی گاڑیوں کے علاوہ تمام گاڑیوں پرپابندی لگادی۔اس طوفان میں برف باری چھہتر سینٹی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ نیویارک شہر کے حکام نے پھنسے ہوئے رہائشیوں کو نکالنے اور برف کو ہٹانے کیلئے اٹھارہ سو ٹرک کی خدمات حاصل کرلیں۔ نیویارک، شکاگو، بوسٹن، نیو جرسی کی بائیس سو سے زیادہ پروازیں خراب موسم کے سبب منسوخ کرنا پڑیں جبکہ سیاح بدلتے موسم کے باعث سفر سے محروم رہے۔