واشنگٹن(جیوڈیسک)واشنگٹن میں وائٹ ہاوس کے ترجمان جے کارنی نے بریفنگ دیتے ہوئے ہے کہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کو شمالی کوریا سے کسی قسم کا کوئی خوف نہیں۔
امریکی ترجمان جے کارنی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری سے وعدہ خلافی کی ہے جس کی بدولت شمالی کوریا کو مزیداقتصادی اور سماجی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو تخفیف کرنے کی بجائے اس کو مزید تقویت دی ہے جس کی بدولت عالمی امن عمل کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ کچھ عرصے قبل ہی شمالی کوریا کو متنبہ کیا جا چکا تھا کہ وہ اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو محدود کرے۔