واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی نیوکلیئر سٹرٹیجک کمانڈ کے نائب کمانڈر معطل، ٹم گیارڈینا سے نیول کریمنل انوسٹی گیشن انکوائری شروع۔ امریکا میں نیوکلیئر سٹرٹیجک کمانڈ کے نمبر 2 کمانڈر وائس ایڈمرل ٹم گیارڈینا معطل کر دیا گیا۔
ترجمان سٹرٹیجک کمانڈ کے مطابق امریکی نیوکلیئر سٹرٹیجک کمانڈ کے نمبر 2 کمانڈر وائس ایڈمرل ٹم گیارڈینا معطل کر دیا گیا ہے۔ وائس ایڈمرل ٹم گیارڈینا سے نیول کرمنل انوسٹی گیشن انکوائری کر رہی ہے۔ وائس ایڈمرل ٹم گیارڈینا کی معطلی کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔