نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک میں جاری یو ایس اوپن ٹینس کا فائنل معرکہ اتوار کو ہوگا۔ امریکی دفاعی چیمپئین سرینا ولیمز اور بیلا روس کی وکٹوریا ازیرنکا آمنے سامنے ہوں گی۔
یوایس اوپن کے سیمی فائنل میں بیلاروس کی وکٹوریا ازیرنکا نے اطلالوی کھلاڑی فلیویا پنیٹا کوجبکہ سرینا ولیمز نے چینی کھلاڑی لی نا شکست دے دی۔ ازیرنکا کا اسکور چھ، چار اور چھ، دو رہا جبکہ سرینا ولیمز نے لی نا کو چھ، صفر اور چھ، تین سے ہرا دیا۔
یو ایس اوپن کا تاج کس کے سر سجے گا اس کا فیصلہ اتوار کو ارتھر ایش اسٹیڈیم میں ہوگا۔