نیو یارک (جیوڈیسک) پاکستان کے اعصام الحق اپنے ڈچ ساتھی کے ہمراہ یو ایس اوپن مینز ڈبلز کے چوتھے رانڈ میں پہنچ گئے۔ ٹینس سیزن کے آخری گرینڈ سلیم کےMEN ڈبلز کے تیسرے رانڈ میں پاک ڈچ جوڑی، تائی پے اور بھارتی کھلاڑیوں(Yen-Hsun Lu) اور ( Divij Sharan ) کے خلاف اِن ایکشن ہوئی۔
اعصام اور روجر نے مدمقابل ٹیم کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد ہرایا۔ اعصام الحق اور جولین جے روجر نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کرتے ہوئے پہلا سیٹ سات چھ سے جیت لیا۔ دوسرے سیٹ میں پاک ڈچ جوڑی کو شکست ہوئی جبکہ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ جیت کر قومی ٹینس اسٹار کی ٹیم نے چھ تین سے جیت کر میگا ایونٹ میں فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا۔