نیویارک (جیوڈیسک) عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز، رافیل نڈال یو ایس اوپن کے دوسرے رانڈ میں پہنچ گئے، افتتاحی روز جاپان کے کی نشی کوری کو برطانوی کوالیفائر سے اپ سیٹ شکست ہوئی۔ نیویارک میں سیزن کے آخری گرینڈ سلیم کے افتتاحی روز دلچسپ مقابلے ہوئے، دفاعی چیمپئن امریکہ کی سرینا ولیمز نے اطالوی حریف فرانسسکا شیوون کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔
سرینا ولیمز کی فتح کا سکور چھ صفر اور چھ ایک رہا۔ ادھر سرینا کی بہن وینس ولیمز کا مقابلہ بیلجئم کی کرسٹین کے مدمقابل ہوئیں جس میں بیلجئن حریف کو چھ ایک اور چھ دو سے مات دیکر وینس ولیمز بھی اگلے رانڈ میں پہنچیں۔
مینز سنگلز میں سپینش سٹار رافیل نڈال نے امریکہ کے ریان ہیریسن کو دو گھنٹے اور چھ منٹ کے سخت مقابلے کے بعد زیر کیا، بارہ مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن رافیل نڈال نے چھ چار، چھ دو اور چھ دو سے کامیابی اپنے نام کی۔ ایشیا کے بہترین رینکڈ کھلاڑی جاپان کے نشیکوری کو اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہونا پڑا، انہیں برطانوی کوالیفائر ڈیوائن نے اپ سیٹ شکست دی۔