تہران (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات کا تاریخی پس منظر ہے۔ دونوں مسلمان ممالک مشترکہ روایات سے جڑے ہوئے ہیں اور یہ مشترکہ رشتے ہمارے تعلقات کو مزید خصوصی اہمیت کا حامل بناتے ہیں۔
جبکہ ایران کے روحانی پیشوا سید آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ پاکستان کے عوام بھی مجھے اسی طرح عزیز ہیں جس طرح ایران کے عوام اور میں خصوصی طور پر دعا گو ہوں کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچیں اور مضبوط ہوں۔
پیر کو وزیراعظم نے تہران میں سید آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات کا تاریخی پس منظر ہے اور دونوں مسلمان ممالک مشترکہ روایات سے جڑے ہوئے ہیں اور یہ مشترکہ رشتے ہمارے تعلقات کو مزید خصوصی اہمیت کا حامل بناتے ہیں۔
آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ مجھے مکمل یقین ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے ملاقات کے دوران باہمی اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور خطے کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔