امریکہ نے پاکستان کیلئے سکیورٹی کی مد میں 30 کروڑ ڈالر کی امداد بحال کر دی

U.S. Department State

U.S. Department State

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے پاکستان کو سیکورٹی کی مد میں دی جانے والی تیس کروڑ ڈالرز کی رقم بحالی کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کی امداد کی بحالی پر گزشتہ چند ماہ سے غور جاری تھا،وزیر اعظم نواز شریف کی صدر باراک اوباما میں ملاقات سے پہلے اس کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان میری ہارف نے غیر ملکی ایجنسی کو بتایایہ سیکورٹی معاملات میں تعاون کی بحالی کے عمل کا حصہ ہے جو دو ہزار گیارہ اور دو ہزار بارہ میں دو طرفہ چیلنجز کی وجہ سے سست روی کا شکار ہو گیا تھا۔انہوں نے کہا اس عرصیمیں پاکستان کو پچاسی کروڑ ڈالر کی سویلین امداد دی جاتی رہی۔

میری ہارف کے مطابق کانگریس کو پاکستانی امداد کی دوبارہ فراہمی کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔ امریکہ کی جانب سے سکیورٹی کی مد میں دی جانے والی امداد پاکستانی افواج کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی جو پاکستان کی مغربی سرحدی علاقوں میں جاری تشدد کو روکنے کے لیے انتہائی اہم ہے۔