امریکا : فون ہیک کرنے پر ” نیوز کارپوریشن” کیخلاف مقدمہ

Julie anjlyna

Julie anjlyna

امریکا (جیوڈیسک) انجلینا جولی کی سٹنٹ آرٹسٹ یونائس ہوتھرٹ نے فون ہیک کرنے پر امریکی خبر رساں ادارے کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ ہالی وڈ کی سٹنٹ آرٹسٹ نے امریکی ادارے کارپوریشن پر الزام لگایا ہے کہ ادارے نے انجلینا کی معلومات حاصل کرنے کے لیے ان کے فون ہیک کیے۔

یونس ہوتھرٹ کا کہنا ہے کہ ان کا خاندان، قریبی دوست اور مس جولی انہیں جو بھی پیغامات بھیجتے تھے وہ سب کے سب یا تو درمیان میں ہی روک دیئے گئے یا پھر مٹا دیئے گئے۔ ہوتھرٹ کا دعوی ہے کہ نیوز کارپوریشن نیانجلینا جولی کی اطلاعات حاصل کرنے کے لئے ہیکنگ کی نیوز کارپوریشن نے یونس کے الزام پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔