کیٹی پیری کے مجسمے مادام تساؤ کے نیویارک، ایمسٹرڈیم، بنکاک اور سڈنی کے عجائب گھروں میں ایک ساتھ نصب کئے گئے ہیں۔ نیویارک میں عجائب گھر کے جنرل منیجر بریٹ پیجن کے مطابق چاروں مجسمے ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔
نیویارک کا مجسمہ انکے دو ہزار گیارہ کے ورلڈ ٹور کے دوران انکے حلئے سے مشابہت رکھتا ہے۔ کیٹی پیری کو نو بار گریمی ایوارڈ کی مختلف کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا جبکہ انکے البمز کی پانچ کروڑ کاپیاں دنیا بھر میں فروخت ہو چکی ہیں۔