واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے 11 کھرب ڈالر کے بجٹ بل پر دستخط کر دیے۔ اس بل میں پاکستان کو امداد کی مد میں ملنے والی رقم میں سے 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کی گئی ہے۔
امریکی صدر بارک اوباما نے 11 کھرب ڈالر اخراجات کے بجٹ بل پر دستخط کر دیے ہیں۔امریکی صدر کے دستخط کے بعد ستمبر تک معاشی شٹ ڈاوٴن کاخطرہ ٹل گیا۔
امریکی سینیٹ نے گزشتہ روز 11 کھرب ڈالر اخراجات کا بجٹ منظور کیا تھا۔ بل میں پاکستان کی 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی امداد شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط ہے۔