واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے شام کے کے خلاف فوجی کارروائی کا اعلان کردیا، صدر اوباما کہتے ہیں کہ شام پر حملہ کردینا چاہئے، سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیر بھی حملہ کرنے کیلئے تیار ہوں، کسی بھی وقت شام پر فوجی کارروائی کیلئے تیار ہیں، ٹائم فریم نہیں دے سکتا، شام پر حملے کی منظوری امریکی کانگریس سے لوں گا۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ شام میں انٹیلی جنس رپورٹس میں کیمیائی حملے کی تصدیق ہوئی ہے، 21 اگست کا کیمیائی حملہ 21 ویں صدی کا بد ترین واقعہ تھا۔
امریکا نے شام پر حملے کا فیصلہ کرلیا، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ شام میں اہداف پر حملہ کرنا چاہئے، کسی بھی وقت فوجی کارروائی کیلئے تیار ہیں تاہم ٹائم فریم نہیں دے سکتے، امریکی کانگریس سے شام پر حملے کی منظوری لوں گا، سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیر بھی شام پر حملے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی کانگریس میں شام پر کارروائی کیلئے بحث ہوگی۔
کانگریس میں بحث جمہوریت کی بقا کیلئے فائدہ مند ہے، امریکی کانگریس ملک کی سلامتی کے حق میں ووٹ دے۔ براک اوباما نے کہا کہ اگر ایک آمر ہزاروں شہریوں کو کیمیائی حملے میں ہلاک کردے تو عالمی قوانین کا کیا فائدہ، شام میں حکومتی مخالفین کی حمایت جاری رہے گی، دنیا کو بتانا ہوگا کہ امریکا جو کہتا ہے وہ کرتا بھی ہے۔