امریکی صدر کو زہریلے مواد سے بھرا خط بھیجنے والا شخص گرفتار

Obama

Obama

واشنگٹن(جیوڈیسک)امریکی صدرباراک اوباما اوردو اعلی عہدے داروں کوزہریلے موادسے بھرے خط بھیجنے والا شخص پکڑاگیا۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق مسی سپی سے تعلق رکھنے والے 41برس کے مارشل آرٹس انسٹرکٹرجیمزایوریٹ کو ہفتے کو حراست میں لیاگیا۔ایف بی آئی اہلکاروں نے ٹپیلومیں اس کے گھرپرچھاپا مارااورگھرکی تلاشی بھی لی۔

جیمزپرالزام ہے کہ اس نے صدراوباما،ایک سینیٹراورایک اعلی عہدے دارکورائسن کے زہرسے بھرے خط بھیجے تھے۔ جنہیں ان شخصیات تک پہنچنے سے پہلے روک لیاگیاتھا۔جیمزایوریٹ کوپیرکے روز مسی سپی کے شہرآکسفورڈکے ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیاجائے گا۔اگراس پرالزام ثابت ہوگیاتوعمرقیدکی سزاہوسکتی ہے۔