امریکی صدر بارک اوبامہ ماسکو میں ہونے والے بیس اہم ممالک کے اجلاس کے دوران روسی صدر ولادیر میر پوٹن سے ملاقات کرینگے۔ وائٹ ہاس کے ترجمان جے کارنے نے کہا ہے کہ رواں سال ستمبر میں ہونے والے بیس اہم اقتصادی ممالک کے اجلاس میں صدر بارک اوبامہ شرکت کریں گے اور اس دوران روس کے صدر ولادیر میر پوٹن سے ون آن ون ملاقات کے دوران اہم امور پر بات چیت کریں گے۔
واضح رہے کہ روس کے امریکی اہلکار سنوڈن کو پناہ دینے پر امریکہ نا خوش ہے جبکہ مارکوسر ممالک کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل بانکی مون سے ملاقات کے دوران امریکہ کے جاسوسی پروگرام کی شدید مذمت کی۔