امریکی صدر اوباما کی اردن آمدکے خلاف سینکڑوں افراد کا مظاہرہ

Obama

Obama

امریکا(جیوڈیسک)امریکی صدر براک اوباما کی اردن آمد کے خلاف سینکڑوں افراد نے امریکی سفارت خانے صدر براک اوباما کی اردن آمد کے خلاف سینکڑوں افراد نے امریکی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اردن میں امریکی مداخلت روکی جائے۔ اور امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی کارروائیوں پر پابندی لگائی جائے۔ کیونکہ امریکی پالیسیوں کی بدولت اردن میں بدامنی پیدا ہوئی ہے۔

مظاہرین نے امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی اور امریکی پرچم نذر آتش کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اوبامہ کی آمد سے علاقے میں امن امان کی صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔ اردن میں امریکی صدر اوبامہ کے دورے سے شہریوں میں بے چینی پائی جاتی ہے مظاہرین کا کہنا ہے کہ صدر ابامہ کا اسرائیل کے بعد اردن کا دورہ شاید اس لئے ہے کہ اردن اسرائیلی پالیسی کے تحت شام میں مداخلت کرے۔