واشٹگن(جیوڈیسک)امریکی صدر براک اوباما نے پاکستان میں پر امن انتخابات پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نئی حکومت سے تعاون کریں گے۔ پاکستانی قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر اوباما نے کہا ہے کہ پر امن انتقال اقتدار پاکستان کی تاریخ میں اہم پیش رفت ہے۔
دہشتگردوں کی دھمکیوں کے باوجود پاکستانی عوام کی انتخابات میں بھرپور شرکت ایک سنہرے مستقبل کی جانب قدم ہے جس کے اثرات آنے والے وقت میں ظاہر ہوں گے۔ صدر اوباما نے کہا ہے کہ انکی حکومت نئی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔