کابل (جیوڈیسک) افغان صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ اگرامریکا نے کرزئی کیری بات چیت میں کئے گئے وعدے پورے کردئیے توافغان طالبان کے ساتھ مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ کابل سے افغان صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا۔
یری نے کرزئی کو طالبان کے جھنڈے اور دفتر پر نصب پلیٹ ہٹانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ افغان حکومت کی حمایت کے لیے امریکا باضابطہ خط جاری کریگا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی شرائط ماننے کے بعد طالبان سے مذاکرات میں شمولیت پر کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔