امریکی اور روسی وزرائے خارجہ کی شام میں جنگ بندی کیلئے مذاکرات

Foreign

Foreign

امریکی اور روسی وزرائے خارجہ نے شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے، خانہ جنگی سے خطے پر برے اثرات اور شام میں حکومت مخالفین پر کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف کارروائی پر اتفاق کیا ہے۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والی ملاقات میں شام میں جاری خانہ جنگی کے پرامن تصفیے کے حوالے سے امور زیر غور آئے۔

دونوں رہنماں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شام میں جاری خانہ جنگی سے شامی عوام کو جانی و مالی خطرات، بھوک اور بے روزگاری جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے اور شام کی پیچیدہ صورتحال سے ترجیحی بنیادوں پر نمٹنے اور جنگ بندی کے خاتمے کے لئے عالمی برادری کو اپنا کردار ذمہ داری سے نبھانا چاہیئے۔ جان کیری اور سرگئی لاروف نے شام میں پائیدار امن کے لئے ایران سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ہمسایہ ملک پر جنگ بندی کیلئے زور ڈالے۔