امریکہ سیلنگ کپ، دفاعی چیمپئن اوریکل کی ٹیم نے پانچویں فتح اپنے نام کر لی

America's Cup Sailing

America’s Cup Sailing

فرانسسکو (جیوڈیسک) امریکہ کپ فائنلز میں دفاعی چیمپئن اوریکل کی ٹیم نے ایک بار پھر نیوزی لینڈ کو آٹ کلاس کر دیا۔ سان فرانسسکو کے گہرے پانیوں میں جاری امریکہ کپ فائنلز میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، دفاعی چیمپئن اوریکل کی ٹیم نے حریف ٹیم کے علاوہ طوفانی لہروں اور خراب موسم کو بھی مات دی۔

ٹیم نے شاندار پرفارمنسسز جاری رکھتے ہوئے نیوزی لینڈ ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی اوریکل نے مسلسل پانچویں فتح اپنے نام کی، جس کے بعد ٹیم کے ٹائٹل کی امیدیں دوبارہ زندہ ہو گئی ہیں۔ دوسری جانب کیوی ٹیم کو بیسٹ آف سیونٹیز سیریز میں ابھی تک آٹھ چھ سے برتری حاصل ہے۔